فن و فنکار

سشمیتا سین ویب سیریز تالی میںنئے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی (آئی پی ایس )نئی آنے والی ویب سیریز میں سشمیتا ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

 

ویب سیریزمیں بالی وڈ اداکارہ بھارتی خواجہ سرا اورسماجی کارکن Shreegauri Sawant کا کردارنبھائیں گی۔سابقہ مس یونیورس سشمیتا سن ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں اپنی آنے والی نئی ویب سیریز تالی میں ۔ ایکٹریس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے اپنی نئی ویب سیریز کے حوالے سے مداحوں کا آگاہ کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ میں خواجہ سرا کے مشہور سماجی کارکن شری گوری ساونت کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ویب سیریز کا نام تالی رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ اس سے زیادہ فخر کیا ہوگا کہ میں ایک خوبصورت انسان کا کردار نبھاوں گی۔

 

یہاں ہر ایک کو عزت کے ساتھ اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزرانے کا حق حاصل ہو۔ تاہم ابھی تک اس ویب سریز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا کہ کب اسٹریم کی جائے گی۔بالی وڈ ایکٹریس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے کرائم تھرلر Aarya میں ڈیبیو کیا۔ اس ڈرامے کا دوسرا سیکوئل بھی بنایا گیا جو کہ 2021 میں پیش کیا گیا ۔سشمیتا نے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز 1996 دستک فلم سے کیا۔گوری ساونت بھارت کی مشہور خواجہ سرا کارکن ہیں جنہوں نے ایڈز کے حوالے سے بہت کام کیا۔ خواجہ سرا کمیونٹی میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی مہم کا حصہ بھی بنیں۔ انہیں مہاراشٹرا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی سفیر منتخب کیا گیا۔ گوری نے ایک چار سالہ بچی کو اس وقت گود لیا جب اس بچی کی سیکس ورکر ماں ایڈز سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئی ۔ گوری نے اس بچی کو اسی لیے گود لیا کہ بچی کو دوبارہ اپنی ماں کے کام پر نہ لگایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker