فن و فنکار

سنیک ویڈیو پر کامیڈی و مزاح سے بھرپور وڈیوز کے چرچے

ایک وقت تھا جب گھر میں بنائی گئی مزاحیہ ویڈیوزکے شہر بھر میں چرچے ہوتے تھے۔ ان میں مختلف مواد شامل ہوتا تھا جسے سب لوگ اپنی ذات سے متعلق سمجھ کر خوب قہقہے لگاتے تھے۔ تاہم، وہ پلیٹ فارم جہاں لوگ مزاحیہ ویڈیوز سے لطف اندوز ہوتے تھے اب دھیرے دھیرے روایتی میڈیاسے ہٹ کر ڈیجیٹل دائرے کی جانب منتقل ہو گیا ہے ایسے میں سنیک وڈیومزاحیہ تخلیق کاروں اور سامعین کے لیے مزاحیہ مود مواد تخلیق کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقبول ترین پلیٹ فارم بن گیا ہے۔سنیک وڈیو کمیونٹی کے تخلیق کاروں نے اس رجحان کو دوبارہ سے زندہ کر دیا ہے جو کہ عام لوگوں باالخصوص نوجوانوں میں بہت مقبول ہوا ہے۔ ہزاروں باصلاحیت اور ورسٹائل کامیڈی تخلیق کاروں نے تیزی سے پھیلتے ہوئے پلیٹ فارم سنیک وڈیو میں شمولیت اختیار کی ہے تاکہ وہ لوگوں کو ہنسانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔ سنیکرزمیں شمولیت اختیار کرانے والے مزاحیہ کرداروں میں مشہور مزاحیہ شخصیت نوید خان،جو عام طور پر اپنی بیوی اور دوستوں کے ساتھ مذاق کی شارٹ وڈیوز تیار کرتے ہیں۔ ثقلین حیدر، جنہوں نے مختلف کردار تخلیق کیے ہیں اور اپنی ویڈیوز میں کامیڈی کی مختلف انواع کا استعمال کیا ہے اور سد ریپر،جو اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے ہیں، جیسے مشہور کردار شامل ہیں۔ مزاحیہ تاثرات اور حالات کے مطابق مزاح کا استعمال کرتے ہوئے، جس نے اسے پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر پیروی حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔مزید برآں، عمرامیر جیسے اداکاروں اور ماڈلز نے اس موقع سے خوب فائدہ ٹھایا اور کامیڈی کی دنیا میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اس پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ امجد ٹوئنز نے لوگوں کی روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے منظرناموں کو دوبارہ ترتیب دے کر خوبصورت مواد پیش کیاہے۔ مزاحیہ فنکار زندگی کے ہلکے پھلکے پہلو کو مختلف انداز میں پیش کرتے ہیں جس سے ان کا تیار کردہ مواد سامعین کے لیے نیا رنگ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ذہنی سکون کے لیے اپنی پسندیدہ مزاحیہ ویڈیوز سے لطف اندوز ہو سکیں۔وبائی امراض سے متاثرہ اس مشکل وقت میں، تخلیقی ذہنوں کی جانب سے ماضی کے رجحانات کوایک نئے تناظر کے ساتھ سامنے آتے ہوئے دیکھنا روح کو تازگی بخشتا ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ اٹھانے، نئی چیز کو قبول کرنے اور خیالات کے اظہار کا موقع دیتا ہے۔ مزاح کو سمجھنے اور اس کی ضرورت محسوس کرنے والے افرادکو مزاح سے بھرپوریہ وڈیوزلازمی دیکھنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker