فن و فنکار

اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں ننھی پری کی آمد

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو ننھی پری کی آمد کی خوشخبری سنائی۔ گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے ہاتھوں پر اہلیہ سارہ خان اور اپنی ننھی پری کا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔پوسٹ کے عنوان میں فلک نے اپنے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند اور جمعہ کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللہ تعالی نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، بیٹی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے اور میں اسے بہت پیار کرتا ہوں۔” فلک نے اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔پوسٹ میں انہوں نے اپنے مداحوں کی دعاوں اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 18 جولائی کو گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker