فن و فنکار

فلک شبیر کا سارہ خان کو زیادہ کھانے کا مشورہ

کراچی، معروف گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ، معروف اداکارہ سارہ خان کو زیادہ سے زیادہ کھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔اداکارہ سارہ خان جو جلد اپنے پہلے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں آج کل اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں کی تصویریں بھی شیئر کرتی نظر آ تی ہیں۔فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کو مشورہ دیتے ہوئے ان کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔سارہ خان کی نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کھانے کی ٹیبل پر بیٹھی ہیں، سارہ خان کے سامنے مختلف اقسام کے متعدد کھانے رکھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر کا کیپشن میں کہنا ہے کہ ماشا ء اللہ، ماشاء اللہ، کھائو بیگم کھائو ، یہ کھانے کے دن ہیں۔فلک شبیر کی یہ اسٹوری سارہ خان کی جانب سے بھی اپنے انسٹا اکاونٹ پر شیئر کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker