فن و فنکار

سائرہ یوسف نے بھی ’’ایبسولوٹلی ناٹ‘‘ کہہ دیا

 

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف بھی پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں شریک ہوئی اور’ایبسولوٹلی ناٹ’ کہنے والوں میں شامل ہوگئیں۔اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی فیملی کے ساتھ پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کی اور ان کی جلسے کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی گزشتہ روز سائرہ یوسف کی تصویر شیئر کی گئی ، جس میں انہیں جلسے میں کھڑے مسکراتے اور قومی ترانے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے کہتا ہوں کہ سارے پاکستانی مل کرکہیں کہ ہمیں انتخابات چاہئیں،

 

اگر لوگوں کو میر جعفر پسند ہوا تو یہ جیت جائیگا، میر جعفر نے ہر قسم کی انتقامی کارروائی کرنی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مضبوط اداروں سے ہی مضبوط قوم بنتی ہے، ہم نے پرامن رہنا ہے، یہ ہماری ہی پولیس ہے، ہماری ہی فوج ہے ، ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیے ہیں، ہماری تحریک پرامن رہے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خبردار کرتا ہوں ،ایسا کچھ نہ کریں کہ تحریک تبدیل ہو، سب سے کہتا ہوں الیکشن میں ان ضمیر فروش لوگوں کو سبق سکھانا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker