فن و فنکار

رشتہ آیا ، لڑکے کا پیٹرول پمپ ہے،صبور علی کا طنزیہ ردعمل

لاہور(آئی پی ایس )رشتہ آیا ہے، لڑکے کا پیٹرول پمپ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اداکارہ صبور علی کا طنزیہ ردعمل۔

 

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 مرتبہ اضافہ ہونے پر جہاں شہری غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں شوبز دنیا سے وابستہ شخصیات بھی ردعمل دینے سے پیچھے نہ رہیں۔بیشتر شوبز شخصیات مہنگائی کی موجودہ صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ اداکارہ صبور علی کی جانب سے دلچسپ انداز میں طنزیہ ردعمل دیا گیا۔ اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صبور علی نے اپنی 2 تصاویر پوسٹ کیں۔ ایک تصویر کے اوپر انہوں نے لکھا کہ لڑکے کا رشتہ آیا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں وہ دلہن کے روپ میں ہیں اور اوپر لکھا کہ لڑکے کا پٹرول پمپ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker