اہم خبریںفن و فنکار

صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور (آئی پی ایس )لاہور کی مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں رقص اور ویڈیو بنانے کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ عدالت نے ملزموں کے تیس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر تحریری حکم بھی جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے رقص کرنے اور ویڈیو بنانے کا کیس،مقامی عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے 30ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔ دونوں ملزمان کو عدالت طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دو روز قبل صبا قمر اور بلال سعید کے ورانٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔پراسیکیوشن کے مطابق صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں ڈانس کیا اور ویڈیو بنائی جبکہ صبا قمر اور بلال کے وکلا نے آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنے کی یقین دہائی کروادی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے چھ اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker