فن و فنکار

ہنی مون سے پہلے حج پر جاوں گی، صبا قمر

لاہور(آئی پی ایس)لاہور۔معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد ہنی مون سے قبل حج پر جائیں گی۔

 

 

صبا قمر نے اپنے حالیہ کئی انٹرویوز میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی اور ایسا لگتا ہے کہ وہ رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔اب سوشل میڈیا پر صبا قمر کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شادی کے بعد اپنی پہلی خواہش کے بارے میں بتا رہی ہیں۔صبا قمر نے کہا کہ شادی ضرور کروں گی، حج بھی کروں گی اور خوش رہوں گی۔

 

 

اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہنی مون سے پہلے اپنے جیون ساتھی کے ساتھ حج کرنے جاوں۔واضح رہے کہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو نجی رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی تھیں۔اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے، صبا قمر نے کہا تھا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker