گلوکار واجد علی بغدادی کے گھر میں ڈکیتی

گلوکار واجد علی بغدادی کے گھر میں ڈکیتی

 

وہاڑی(آئی پی ایس)معروف گلوکار واجد علی بغدادی کے گھر مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو اسلحہ کے زور پر زیوارات،ملکی وغیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے

 

تفصیلات کے مطابق معروف فوک سنگر واجد علی بغدادی کے گھر تھانہ تلمبہ کی حدود چراغ شاہ پر مبینہ طور پر درجن بھر ڈاکو واجد علی بغدادی کے گھر گھس گئے ۔مبینہ طور پر ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر زیوارات ڈالر پاکستانی کرنسی لوٹ لی ۔ ڈاکو گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکو جاتےہوئے واجد علی بغدادی کے ڈیرے سے مبینہ طور پر حفاظتی اسلحہ بھی لے گئے ۔

 

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات نصف شب کے بعد ہوئی پہلے ڈاکوئوں نے گھر کی حفاظت پر مامور دو چوکیداروں کو باندھ دیا اور پھر اسلحہ کی نوک پر گھروالوں کو یرغمال بناکر سب کچھ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ناکہ بندی کر کے ملزمان کوگرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی صبح ڈی ایس پی میاں چنوں بھی واجد علی بغدادی کے گھر پہنچ گئے اس دوران واجد بغداد کے پرستار اور علاقے کے لوگ بھی ان کے گھر کے سامنے جمع ہو گئے اور ان سے اظہار ہمدردی کیا ۔پولیس نے متاثر واجد علی بغدادی کو ملزمان جلد ٹریس کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں