افغان اسپنر راشد خان نے بڑا اعلان کردیا

افغان اسپنر راشد خان نے بڑا اعلان کردیا

کابل(آئی پی ایس ) افغانستان کے مایہ ناز اسپنر نے ملک میں آنے والے زلزلہ متاثرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

افغان اسپنر راشد خان نے زلزلے سے متاثر لوگوں کیلئے 2 ملین افغانی روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل موقع پر متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان میں آنے والے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی ہے، زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑگئیں۔زلزلہ کے نتیجے میں اب تک ایک افراد سے زائد افراد کی اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔امریکی جیولوجیکل کے مطابق 6 اعشاریہ ایک شدت کے آنے والے زلزلے کا مرکز افغان شہر خوست سے 27 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 31 میل تھی۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں