بھارتی اداکار کی موت کے بعد کئی مداحوں نے بھی خودکشی کرلی

puneeth rajkumar

بھارتی اداکار پنیت راج کمار کی اچانک موت کے بعد 7 مداحوں نے بھی خودکشی کرلی۔ آنجہانی اداکار کی بعد از مرگ آنکھیں بھی عطیہ کی گئی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کے بعد ان کے 7 مداحوں نے خود کشی کرلی جبکہ 3 مداح صدمے کے باعث چل بسے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تین مداحوں نے خودکشی صرف اپنے آنجہانی اداکار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آنکھیں عطیہ کرنے کیلئے کی۔اداکار کے مداحوں کی خودکشی اور انتقال کے 10 واقعات ریاست کرناٹک میں پیش آئے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کناڈا فلموں کے پاور اسٹار کہے جانے والے اداکار پنیت راج کمار المعروف اپو دل کا دورہ پڑنے سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پنیت کوتکلیف کی شکایت کے بعد فورا بنگلور کے وکرم اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دل کادورہ پڑنے کے باعث ان کی موت ہوگئی۔اداکار پنیت راج کمار کی عمر صرف 46 برس تھی۔ پنیت کے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے کی خبر سن کر پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچار ہے اور اداکار ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔بالی ووڈ اداکار سونو سود نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے۔ سونو سود کے علاوہ دیگر فنکار بھی پنیت کی موت پر غم زدہ ہیں اور دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار پنیت راج کمار کی اچانک موت کو کناڈا فلم انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرارد یا جارہا ہے۔

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں