فن و فنکار

پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں ،عتیقہ اوڈھو

جدہ(آئی پی ایس)نامور پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں اپنی الگ منفرد پہچان رکھتے ہیں ، ان کو دنیا کی دیگر زبانوں کے ذریعے مزید فروغ دیا جاسکتا ہے ۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں نوشین آرٹ اینڈ کلچر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کو ثقافتی رنگوں کے ذریعے جوڑا جائے جس میں پاکستانی ڈرامہ بہترین کردار ادا کر سکتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی ڈراموں کو عربی زبان میں ترجمے کے ساتھ پیش کیا جائے۔

اس موقع پر میزبان نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے جس فاہدہ اٹھایا جاسکتا ہے اس سے جہاں پاکستانی فلم اور ڈرامہ کو مزید پذیرائی ملے گی وہیں ثقافتی تعلقات کے باعث عوامی سطح پر دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان بھی مراسم استوار ہونگے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker