فن و فنکار

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر نصیرالدین شاہ کا ردعمل بھی آگیا

ممبئی(آئی پی ایس )بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی گستاخانہ بیان پر بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے اس صورتحال کا ذمہ دار ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے وزیراعظم مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا وہ ان لوگوں کو کچھ عقل دیں، وزیراعظم مودی خود نفرت پھیلانے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں، اس پر انہیں کچھ کرنا ہوگا، زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے وزیراعظم کو قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس طرح کے واقعات کا ذمہ دار ٹی وی چینلز کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نفرت کا یہ زہر تیار کرنے کے ذمہ دار ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ہیں۔

 

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ اس طرح کے بیانات انتہاپسندانہ خیالات کی عکاسی کرتے ہیں، متنازع بیان دینے والی خاتون کوئی انتہاپسند عناصر میں سے نہیں بلکہ قومی ترجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوپور شرما کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی ایسی مثال یاد نہیں ہے جب کسی مسلمان نے ہندو دیوتا پر ایسا اشتعال انگیز بیان دیا ہو۔اداکار کا کہنا تھا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے اور نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ رسید کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker