بین الاقوامیفن و فنکار

سعودی عرب :نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے میوزک مستی نائٹ کا اہتمام

جدہ(آئی پی ایس)سعودی عرب میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے میوزک مستی نائٹ کا اہتمام کیا گیا

جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مردوخواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ پاکستانی گلوکاروں نے ایسے سر بکھیرے کہ نوجوانوں نے بھرپور بھنگڑے ڈالے اور خوب محظوظ ہوئےسعودی عرب کے شہر جدہ میں نئے سال کی خوشی میں سجنے والی میوزک مستی نائٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے مردوخواتین شریک تھے

اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے سنگرز فرحان این ٹی ایف ،وکی چوہدری نے میوزک مستی کا بھرپور رنگ جمایا جبکہ مقامی گلوکار نعیم

سندھی نے بھی خوب سر بکھیرے جس پر منچلے نوجوانوں نے خوب بھنگڑے ڈالے

جبکہ دیگر شرکاء موسیقی سے محظوظ ہوتے رہے میوزک مستی نائٹ کے آرگنائزر مدثر عباس، ماہ نور،یحییٰ اشفاق،حاجی عثمان اور عمران صدیقی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد پردیس میں مقیم ہم وطنوں کو تفریحی ماحول فراہم کرنا تھا اور ہماری دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا کے لوگوں کے لئے خوشیوں بھرا سال ثابت ہو میوزیکل تقریب کے آخر میں نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker