مشی خان کی عامر لیاقت پر بنائی گئی ویڈیوز پر معافی

mishi khan

لاہور(آئی پی ایس )اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت حسین کی زندگی میں ان پر کی جانے والی تنقید پر معافی مانگ لی۔مشی خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں عامر لیاقت حسین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ اب اداکارہ نے ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ میرے دل پر 2 دن سے بوجھ ہے، مجھے ان کی وفات پر بہت دکھ اور افسوس ہے، میں بہت شرمندہ ہوں اور ساتھ ہی معذرت بھی کرنا چاہوں گی، وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، میرے دل پر بوجھ تھا اسی لیے ویڈیو نہیں بنا سکی۔مشی خان نے کہا کہ ‘انسان جذبات میں آکر کافی کچھ غلط کر جاتا ہے، میرے اس رویے کی وجہ شاید یہ تھی کہ میں انہیں ان کی شخصیت اور معلومات کی وجہ سے کافی پسند کرتی تھی، اسی لیے جب سوشل میڈیا پر ان کے خلاف باتیں کی گئیں تو میں بھی بول گئی۔

 

 

اداکارہ نے کہا کہ ویڈیوز میں میرے الفاظ کا انتخاب غلط تھا، مجھ سے غلطی ہوئی، آج تک میں نے کسی کے لیے ویڈیو نہیں بنائی، پتہ نہیں ان کے لیے کیوں بنا دی تھی۔مشی خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ بھی آپ کو ان کاموں کے لیے اکساتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیکھیں عامر لیاقت نے آپ کے لیے کچھ لکھا ہے تو میں نے بھی ویڈیو بنا ڈالی، ایک اتنا ذہین شخص جب یوں دنیا سے چلا جائے تو یہ واقعی دکھ کی بات ہے۔اداکارہ معافی مانگتے ہوئے اپنے آنسووں پر کنٹرول نہ کرسکیں اور انہوں نے کہا کہ میں دل سے معذرت خواہ ہوں، میں نے ان کے مداحوں سمیت اہلخانہ کا دل دکھایا ہے، مجھے معاف کردیں، میں اپنے اس عمل کے لیے اللہ تعالی سے بھی معافی مانگوں گی۔مشی خان نے بتایا کہ وہ عامر لیاقت کی یوں اچانک موت پر صدمے میں ہیں۔

اسٹاف رپورٹر

اسٹاف رپورٹر

انڈیپینڈنٹ پریس سروسز (آئی پی ایس) کے اسٹاف رپورٹر

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں