فن و فنکار

احسن محسن کا اہلیہ کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

معروف اداکارہ منال خان ان دنوں شوہر کے ہمراہ مالدیپ میں ہنی مون پر ہیں جہاں وہ وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں،ایسی ہی ایک تصویر گزشتہ روز انہوں نے شیئر کی جس کے بعد ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور میمز کی بھرمار شروع ہوگئی۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے منال خان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور ٹرول بریگیڈ نے نہ صرف ان کے لباس پر سوال اٹھانے شروع کر دیے بلکہ کچھ صارفین نے ان کی مختلف میمز بنا کر اپنے تئیں منال کو تضحیک کا نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی۔کسی نے منال خان کے شوہر احسن محسن کو غیرت کا درس دیا تو کسی نے منال کو مشرقی اور مذہبی روایات کی یاد دہانی کروائی۔اس حد سے زیادہ ٹرولنگ کا نتیجہ یہ نکلا کہ منال خان نے اپنے انسٹا گرام سے وہ تصویر ہی ڈیلیٹ کر دی جس پر تنقید کی جا رہی تھی تاہم ان کے شوہر اپنی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آئے اور ان کے انسٹا اکاونٹ پر یہ تصویر اب بھی موجود ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر ایک بحث ضرور شروع ہو گئی کہ آخر لوگ کبھی عورت کے لباس سے باہر نکل کر بھی سوچ سکتے ہیں یا نہیں؟احسن محسن نے ایک صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں ایک لبرل پاکستان کا تصور رکھتا ہوں جہاں خواتین کو اپنے فیصلے آپ لینے کی اجازت ہو اور ان کے فیصلے ان کے شوہر، بھائی یا والد کے کنٹرول میں نہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker