فن و فنکار

منال خان پر چوری کرنے کا الزام

کراچی(آئی پی ایس )سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ منال خان پر امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کی ناشتے کی تصویر چوری کرکے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگانے کا الزام لگادیا۔ہوا کچھ یوں کہ کہ پیر کو امریکی ماڈل کائیلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنے ناشتے کی ایک اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں کافی سارے پھل اور مشروب کے گلاسوں کو ٹرے میں رکھے ہوئے دیکھا گیا۔تاہم کچھ ہی دیر بعد منال خان نے بظاہر کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپ لوڈ کردیا۔35 کروڑ سے زیادہ انسٹاگرام فالورز رکھنے والی کائیلی جینر کو کون نہیں جانتا، اور وہی ہوا سوشل میڈیا صارفین نے منال کی چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے منال کی جانب سے کائیلی جینر کی مبینہ طور پر انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے اور کچھ نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے منال کی جانب سے اس مبینہ حرکت کو یونیورسٹی کے اسائٹمنٹ میں دوستوں کی جانب سے کی گئی نقل سے ملا دیا۔ایک صارف نے منال پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ امیر نظر آنے کے لیے انسان کچھ بھی کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker