فن و فنکار

ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کا جشن،جونی ڈیپ نے ایک کروڑ روپے خصوصی ڈنر پر خرچ کردیے

حال ہی میں سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے والے ہالی وڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ  نے کامیابی کا جشن مناتے ہوئے  ایک کروڑ روپے سے زائد کھانے پر خرچ کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی ڈیپ نے ہتک عزت کے کیس میں کامیابی کا جشن منانےکیلئے انگلینڈ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک خصوصی ڈنر پر 62 ہزار ڈالر سے( ایک کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) خرچ کردیے۔رپورٹس کے مطابق اتوار کی رات کو انگلینڈ  کے شہر برمنگھم کے ایک بھارتی ہوٹل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیااطلاعات کے مطابق جونی ڈیپ کی سکیورٹی ٹیم نے عشائیے سے قبل ہوٹل کا معائنہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہاں اداکار کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوٹل کے ڈائریکٹر آپریشنز محمد حسین نے بتایا کہ ہمیں اتوار کی دوپہر کو ایک فون کال آئی کہ اداکار جونی ڈیپ آپ کے ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ ڈنر کرنا چاہتے ہیں۔حیسن کا کہنا  تھا کہ ہم پہلے تو چونک گئے اور سوچا کہ شاید یہ کوئی مذاق تھا لیکن پھر جونی کی سکیورٹی ٹیم  پہنچی اور ہوٹل کو چیک کیا۔تاہم انتظامیہ نے جونی ڈیپ کیلئے مکمل ہوٹل بک کردیا تاکہ ان کو دوسرے کسٹمرز کی وجہ سے کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

 

رپورٹ کے مطابق جونی ڈیپ تقریباً تین گھنٹے تک ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود رہے اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔تاہم خصوصی ڈنر کرنے کے بعد تقریباً 62 ہزار ڈالرز کا بل بنا جو اداکار نے خود ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہتک عزت کے مقدمے میں 6 ہفتوں کے بمشکل ٹرائل کے بعد امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔اس کے علاوہ جیوری کی جانب سے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker