فن و فنکار

یہ کام کبھی مت کرنا !راکھی ساونت کا پریمیوں کو مشورہ

 

ممبئی(آئی پی ایس)معروف بھارتی ماڈل، اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان راکھی ساونت نے محبت کرنے والوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کی محبت میں اس حد تک پاگل پن کا شکار نہیں ہونا چاہئیے کہ آپ اپنے جسم پر اس کے نام کے نقش و نگار (ٹیٹو) کندہ کروائیں جسے بعد میں مٹانا مشکل ہوجاتا ہے۔

راکھی نے سابق شوہر رتیش کے نام کا ٹیٹو مٹواتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت اور رتیش کی 2019 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2022 میں راکھی نے رتیش سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

بگ باس 15 میں دونوں نے شرکت کی تھی جس کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ رتیش راکھی سے شادی سے قبل ہی شادی شدہ تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker