فن و فنکار

ہیری پوٹر کے استاد روبی کولٹرین چل بسے

لاس اینجلس (آئی پی ایس )ہیری پوٹر کی فلموں میں ہیگرڈ کا کردار ادا کرنے والے اسکاٹش اداکار روبی کولٹرین چل بسے ۔روبی کولٹرین کی ایجنٹ بیلنڈا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے اسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا ہے۔بیلنڈا نے کہا کہ وہ بہت ذہین اور خوش مزاج انسان تھے، میں نے ان کے ساتھ 40 برس ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔واضح رہے کہ روبی کولٹرین کو پہلی بار 1990 کی دہائی میں شہرت ملی تھی، جب انہوں نے کریکر نامی سیریز میں تفتیشی افسر کا کردار ادا کیا تھا اور اس پرفارمنس پر تین سال تک انہیں بافٹا کا بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا جاتا رہا۔بعد ازاں اسکاٹش اداکار نے ہیری پوٹر فلموں میں ایک مشفق استاد کا کردار ہیگرڈ ادا کیا جس سے وہ شہرت کی نئی بلندیوں کو پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker