فن و فنکار

حریم شاہ نے شیخ رشید کا نمبر کس نام سے محفوظ کر رکھا ہے؟

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیر داخلہ شیخ رشید سے بات کرتی ہیں اور وہ انہوں نے حریم شاہ کو جھاڑ پلادی ۔تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر ایک ویب شو کا ٹیزر شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے حال ہی میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔ ویب شو کے دوران میزبان کی جانب سے حریم شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ ان کا فون اٹھا لیں گے، میزبان کے اس سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔ حریم شاہ نے وہیں شو کی شوٹنگ کے دوران شیخ رشید احمد کو کال ملا دی، حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر شیخو کے نام سے محفوظ تھا، حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید احمد نے کال اٹھا لی۔ شیخ رشید احمد کا اس دوران حریم شاہ سے کہنا تھا کہ وہ انہیں کچھ دیر بعد کال کریں جبکہ حریم شاہ کے اسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید احمد نے حریم شاہ کو ڈانٹ دیا۔ حریم شاہ کا شیخ رشید احمد کو کہنا تھا کہ ابھی بات کریں ناں جس کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker