فن و فنکار

گولڈن گلوب کی تقریب مہنگی پڑ گئی،کئی اداکار ایوارڈ کیساتھ کورونا بھی لے آئے

نیویارک(آئی پی ایس )کئی اداکاروں کو گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت مہنگی پڑ گئی۔رپورٹس کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے والے کئی مشہور و معروف اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کولن فیرل اور برینڈن گلیسن جبکہ اداکارہ جیمی لی کرٹس اور مشیل فائفر تقریب میں شرکت کے بعد کورونا کا شکار ہوئی ہیں۔اداکارہ جیمی لی کرٹس نے اپنی بیماری سے متعلق آگاہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی اور کہا کہ کورونا کے باعث وہ رواں ہفتے ہونے والی دیگر ایوارڈز تقریبات میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ بات واضح نہیں کہ ایوارڈ شو میں آنے والے اداکاروں نے منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھائی تھی یا نہیں۔رپورٹس کے مطابق فوری طور پر منتظمین نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایوارڈ شو کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شرکا کی اکثریت نے فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا تھا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker