فن و فنکار

زرنش خان کو ڈانس ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی (آئی پی ایس )پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید جاری ہے ۔زرنش خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرایک ڈانس ویڈیو کو شیئر کیا۔ زرنش کے ڈانس مووز پرسوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔

 

جو انہوں نے ایک شوز کمپنی کی پیڈ مہم کے لیے ویڈیو کی ، ویڈیو میں کیے جانے والے ڈانس کو سوشل میڈیا صارفین نے پسند نہ کیا ۔زرنش کی ڈانس ویڈیو کو اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے ہی اداکارہ پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ۔ اداکارہ کے ہی ذاتی اکاونٹ پر انہیں تنقیدی تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ بیوقوف لگ رہی ہیں، ڈانس آتا نہیں پر کرنا ضرور ہے ۔ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ کل رو رہی تھیں آج ناچ رہی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ بہت فضول لگ رہی ہیں آپ ۔۔ایک صارف نے لکھا سب بھول گئی ہو ، بہت مایوسی ہوئی ۔ایک صارف نے لکھا کافی باقار تھیں مگر یہ اوور ایکٹنگ کیوں؟ایک نے تبصرہ کیا کہ نقل کرنا بند کردیں انڈینز کی ، جو آپ کبھی کر نہیں سکتیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker