سینئر اداکار عاصم بخاری دھوکہ دہی کا شکارہوگئے

Asim Bukhari

ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سینئر اداکار اداکار عاصم بخاری دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر ایک شخص سے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کے ٹکٹ خریدے جو جعلی نکلے۔تفصیلات کے مطابق اداکار کی جانب سے تھانہ ماڈل ٹاون میں دی گئی درخواست کے مطابق عاصم بخاری نے ماڈل ٹاون کے شبیر نامی شخص سے لندن کی ٹکٹیں خریدیں جن کی مالیات 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے تاہم وہ ٹکٹ جعلی نکلے ہیں۔ جبکہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فراڈ کرنے والے شبیر نامی شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سزا دلائی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلائی جائے۔یاد رہے کہ سینئر اداکار عاصم بخاری کو سال 2015 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

تبصرہ کریں:

متعلقہ خبریں