فن و فنکار

بھارتی اداکار اکشے کمار کی والدہ کاانتقال ہوگیا

ممبئی (آئی پی ایس) بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا انتقال کرگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار اکشے کمار کی جانب سے والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں سے شیئر کی گئی ہے۔بھارتی اداکا ر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ میرے وجود کا لازمی حصہ تھیں، آج میں اپنے وجود میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں، میری والدہ ارونا بھاٹیا آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جا ملی ہیں۔اکشے کمارنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی دعاؤں پر ان کا شکریہ بھی اداکیا۔خیال رہے کہ اکشے کمار کی والدہ گزشتہ ہفتے سے ممبئی کے ہیرا نندی اسپتال میں آئی سی یو میں داخل تھیں ۔ اکشے کمار اپنی آئندہ آنے والی فلم سنڈریلا کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ میں تھے اور پیر کو اس صورتحال کے باعث لندن سے واپس ممبئی پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker