فن و فنکار

ایشوریہ کے بچن فیملی کی بہو بننے کی دلچسپ کہانی منظرعام پرآگئی

معروف بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی بدولت دنیا بھر میں خوب نام کمایا ۔1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے والی بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن اپنی 48ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ایشوریا نے اپنے فلمی کیرئیر میں تامل ، ہندی ،بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔یکم نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا 1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں۔1997میں مانی رتنم کی تامل فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایشوریا نے فلم اور پیار ہوگیا کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا اور آج تک اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایشوریہ رائے اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے علاوہ بچن فیملی کی بہو ہونے کے ناطے بھی الگ مقام رکھتی ہیں۔امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن سے شادی کے بعد ایشوریہ رائے “بچن” ہوگئیں۔ لوگ آج بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر کیسے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے دل ملے اور ایشوریہ بچن فیملی کی بہو بن گئیں۔ آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر آپ کو بتاتے ہیں، ایشوریہ رائے کے بچن فیملی کی بہو بننے کے پیچھے کی کہانی۔ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی پہلی ملاقات 2000 میں فلم “ڈھائی اکشر پریم کے” کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ ان دنوں ایشوریہ رائے اور سلمان خان کے لو اسٹوری کے خوب چرچے تھے، لیکن بعد میں ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد وویک اوبرائے کے ساتھ ایشوریہ رائے کا نام جڑنے لگا اور بعد میں وویک اوبرائے سے بھی ایشوریہ رائے کا بریک اپ ہوگیا۔ایشوریہ رائے سے پہلے ابھیشیک بچن کی منگنی کپور خاندان کی بیٹی کرشمہ کپور سے ہوئی، لیکن کسی وجہ سے دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ “ڈھائی اکشر پریم کے” کے دوران ہوئی دوستی کا الگ پڑا شروع ہوا “امرا جان” سے۔ سال 2006 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔ایک انٹرویو میں ایشوریہ نے انکشاف کیا تھا کہ ابھیشیک نے بے حد رومانٹک انداز میں انہیں پرپوز کیا تھا۔ ابھیشیک نے ٹورنٹو فلم فیسٹول میں “گرو” فلم کے پرموشن کے دوران نقلی انگوٹھی پہنا کر ایشوریہ رائے کو پرپوز کیا تھا اور انہوں نے بھی اس کے لئے رضا مندی ظاہر کردی۔ پھر 2007 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بے حد دھوم دھام سے ابھیشیک اور ایشوریہ کی شادی ہوئی، جس کے بعد ظاہر ہے ایشوریہ رائے، بچن فیملی کی بہو بنیں اور پھر انہوں نے امیتابھ بچن کے بنگلے “پرتیکشا” میں قدم رکھے۔ شادی کے تقریبا 4 سال بعد ایشوریہ رائے نے اپنی بیٹی ارادھیا کو جنم دیا، جن کا خیال رکھنے میں وہ کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔ آج ہر موقع پر ایشوریہ رائے اور ابھیشیک مستقل طور پر اپنی بیٹی ارادھیا کا خیال رکھتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker