اہم خبریںفن و فنکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار رشید ناز انتقال کرگئے

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے مایہ ناز اداکار رشید ناز انتقال کرگئے ،محروم ادکار نے پشتو ، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں اور فلموں میں جوہر دکھائے ،مرحوم کی نماز جنازہ دوپہر 3بجے چارسدہ روڈ پر عیدگاہ پشاو رمیں ادا کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق رشید ناز کی عمر 73 برس تھی اور انہوں نے 1971 میں ٹی وی ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے پاکستان کی مشہور فلم خدا کے لیے میں بھی کام کیا جس کو مداحوں نے سراہا۔رشید ناز نے بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔رشید ناز 1948 میں پشاور میں پیدا ہوئے،انہوں نے متعدد پشتو، ہندکو اور اردو ڈراموں میں کام کیا۔رشید ناز کا پہلا اردو ڈرامہ ایک تھا گاوں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔ ناموس ڈرامے میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا۔ 2015 میں رشید ناز نے بھارتی فلم بے بی میں اداکار اکشے کمار کے ساتھ کام کیا۔ رشید ناز کی پہلی پشتو فلم زما جنگ جبکہ پہلی اردو فلم ڈکیت تھی۔سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی میوزک ویڈیو عشق محبت اپنا پن میں بھی رشید ناز کے کردار کو شائقین نے سراہا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود سمیت دیگر حکومتی عہدیداران نے رشید ناز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker