فن و فنکار

سدھو موسے والا کو آخری رسومات پر دلہا کیو ں بنایا گیا ؟وجہ سامنے آ گئی

 

چندی گڑھ (آئی پی ایس)بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان کی آخری رسومات میں انہیں دلہا بنایا گیا جس کی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کو مزید غمگین کردیا۔

سدھو موسے والا کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا ہے کہ بلا ٓخر ایسا کیوں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق اس کی وجہ پنجابی روایت ہے جس کے تحت اگر مرنے والا شخص جوان اور کنوارہ ہو تو اس کی آخری رسومات دلہا بنا کر ادا کی جاتی ہیں،یہی وجہ تھی کہ سدھو کی آخری رسومات انہیں دلہا کی طرح سجاکر ادا کی گئیں

یاد رہے کہ سدھو موسے والا نومبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے، سدھو کا رشتہ “اماندیپ کور”سے ہوا تھا جن کا تعلق کینیڈا سے ہے ان کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ ان کی منگنی کب ہوئی

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker