علاقائیگلگت بلتستان

گلگت میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرلی گئیں

گلگت ۔۔۔۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے تمام ڈسٹرکٹ میں سیزراینڈ ڈسپوزل رول کے تحت چابی چور، ٹمپرنگ،غیر رجسٹرڈ، فینسی نمبر پلیٹیں اور کالے شیشے لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈسٹرکٹ  گلگت کے فیلڈز سٹاف نے مختلف جگہوں میں ناکے لگا کر 9 غیر رجسٹرڈ، 22 ٹوکن ڈیفاٹرز 7 کالے شیشوں اور 12 غیرنمونہ نمبر پلیٹ کو اپنے تحویل میں لے لیا۔ ایکسائزغذرکے فلیڈز سٹاف نے 40 سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا جو گاڑیاں ان رجسٹرڈ تھی ان کا رجسٹریشن کے لئے چالان مالکان کو دیکر رجسٹریشن کی عمل مکمل کردیا اسی طرح فینسی نمبر پلیٹیں اور کالے شیشے اتار دے گئے ۔اسی طرح ڈسٹرکٹ دیامرکے فیلڈز سٹاف نے 9 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ان رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کروادی اور 4 ٹوکن کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ بلتستان ڈویژن میں بھی غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے فیلڈز سٹاف روزانہ کی بنیاد میں رینٹ اے کار سروس کو بھی چیک کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker