علاقائی

میڈ یا کورونا سے بچاواور و یکسن کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرے

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر سید کو ثر عباس اور پرو گرام آفیسر عثمان الطاف نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کورونا وبا کی مختلف شکلوں سے دنیا بھر کی طر ح پاکستان کو بھی شدید خطرات لا حق ہو چکے ہیں، میڈ یا کرونا و با سے بچا ئو اور و یکسن کے حوالے سے شہر یوں میںپائے جا نے والے خد شات کو دو ر کر نے کیلئے اپنا کر دار ادا کرے، فافن کی جانب سے تازہ شائع شدہ CoVID-19 مانیٹرنگ اور اسیسمنٹ رپورٹ کے نتائج میڈیا کے ساتھ شیئر کیے گئے۔لوگوں کا رویہ اور اس کے ویکسینیشن کے عمل سے تعلق پر بھی بات کی گئی۔صحافیوں کو صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال اور کسی بھی وائرس کے پھیلنے کے ممکنہ بوجھ کے بارے میں رپورٹ کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔صحافیوں کو ڈینگی کے پھیلاؤ، نئے کووِڈ ویرینٹ اومیکرون اور ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں صحت کے بحران کے بارے میں بتایا گیا۔ اسلام آباد میںڈینگی کے مر یضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو نا تشو یش ناک ہے، رہی سہی کسرکرون کی پانچو یں لہر جو اس وقت اومی کرون کی شکل میں پو ری دنیا پر حملہ آور ہے نے نکال دی ہے، ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر سید کو ثر عباس نے کہا کہ وبائی امراض اور کرونا سے بچنے کیلئے میڈ یا عوام میں آگاہی پیدا کر ے تاکہ لوگوں میں شعور آئے اور وہ تمام خدشات کو یکسر نظر انداز کر ایس ایس او پیز پر مکمل عمل کریں اور و یکسن لگوائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچا ئو کی و یکسن پر پاکستان سمیت پو ری دنیا میں تحفظات پا ئے جا تے ہیں، میڈ یکل کے شعبہ سے وابستہ افراد بھی ویکسن لگو انے حوالے سے لت و لعل سے کام لیتے ہو ئے رپورٹ ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ و یکسن کی فیک انٹری اسلام آباد میں کم جبکہ با قی صو بوں میں زیادہ کی شکایات سامنے آئی ہیں، بعض و یکسن سنٹر پر منول سسٹم کی و جہ سے و یکسن کی پہلی خوراک کی کپموٹرر ائز انٹری نہ ہو نے کی بھی شکایات سامنے آئیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے وہ وبائی امراض سے بچا ئو کیلئے عوام میں شعور پیدا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker