علاقائی

وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام سالانہ تھیم ڈے کا انعقاد

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے زیر اہتمام غیر نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں منعقد تقریبات میں سالانہ تھیم ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل کالج ڈینٹل کالج اور اسکول آف پیرا میڈیکل کے طلبا و طالبات فیکلٹی ممبران اور معززین نے بھرپور شرکت کی تھیم ڈے کے انعقاد کا مقصد میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں علاقائی ثقافتی رجحان کو فروغ دینا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل کرکے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا۔

سالانہ تھیم ڈے کا آغاز طلبا کے پرجوش مارچ پاسٹ ہوا جس کے بعد طلبا و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرکے بھرپور پرفارمنس دی۔جسے حاضرین نے پرجوش داد کے ذریعے سراہا ثقافتی تھیم ڈے کے موقع پر طلبہ و طالبات نے لذیذ کھانوں اور مشروبات کے سٹالز لگائے۔ تھیم ڈے میں رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس طلبا و طالبات کے روایتی اور علاقائی پروگراموں کو حاضرین نے بہت پسند کیا اور داد دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایم ڈی سی آر کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید نے تھیم ڈے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اپنی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی بنا پر ملک بھر میں ایک جدا گانہ حیثیت رکھتا ہے۔

، تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلبا و طالبات میں نصابی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں سے قائدانہ تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ شخصیت کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے۔ جو بعد ازاں میڈیکل کے شعبہ میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور پیشہ ورانہ زندگی کو کو آگے بڑھانے میں موقع فراہم کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات بھی دئے گئے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker