آزاد کشمیرعلاقائی

وزیر اعظم آزاد کشمیر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ پہنچ گئے

جدہ(خالد نواز چیمہ)آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ پہنچ گئے ،جدہ میں تیمور شاہد ملک کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادی کشمیر کی جدوجہد میں حکومت پاکستان تمام عالمی اداروں میں اپنی بھر ہور سفارتی کوششیںکررہی ہے اور کشمیر کا مقدمہ ہیش کررہی ہے ۔عبدلقیوم نیازی نے کہا کہ بھارت کی چالاکیوں کے باوجود پاکستان کے دوست ممالک بشمول کشمیر چین اور اب افغانستان کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ افغان عوام بہادر ہیں غیر ملکی عمل دخل سے پاک ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے تمام اسلامی ممالک کوشش کررہے ہیں اسی طرح آزادی کشمیر کیلئے مسلم امہ کو اپنا کردار کرنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker