علاقائی

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پمز ہسپتال کا اجلاس،ڈاکٹرز کو درپیش مسائل پر گفتگو

اسلام آباد:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پمز ہسپتال کا اجلاس، ڈاکٹرز کے مسائل، پی جی آر اور میڈیکل آفیسرز کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں پی ایم اے اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا، صدرپی ایم اے پمزڈاکٹر محمد مشتاق،ڈاکٹر وقار،ڈاکٹر ظہیر،ڈاکٹر وسیم اور ڈاکٹر فضل سمیت پی ایم اے پمز کے تمام عہددارن نے شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ مہنگائی میں پی جی آر اور میڈیکل آفیسرز کے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

پی ایم اے پمز نے فیصلہ کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے معاملے کو حکومتی سطح سمیت ہر متعلقہ فورم پر اٹھایا جائیگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پی جی آر اور میڈیکل آفیسرز کو ہاسٹلزکے الاٹمنٹ میں آنے والے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اجلاس میں ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ڈاکٹرز کی نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ ان کی ٹریننگ کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ہسپتال میں بغیرپیسوں کے کام کرنے والے ہاوس آفیسرز کی تنخواہیں مقرر کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker