علاقائی

بین االمذاہب امن کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس،پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد (آئی پی ایس )بین االمذاہب امن کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس پیر سید محمد علی واسطی کی زیر صدارت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ملک امجد حسین علوی،چوہدری محمد یسین،پیر سید عادل گیلانی،چوہدری طارق محمود گجر،سید امتیاز شاہ کاظمی،مولانا اخترعباس،علامہ سجاد نقوی،علامہ جہانگیرشاہ،مولانا عبدالرزاق سکندری،جمیل کھوکھر،چوہدری اشرف فرزند،مولانا شریف ہزاروی،پاسٹر جاوید،مولانا ایوب انصاری،مولانا اشفاق،گوہر الہی،حاجی عبدالستار،مولانا خطیب مصطفائی،مولانا اویس شاہ،مولانا عبدالقادر،عامر الہی،مہر افتخارسیال سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام،کرسچن کمیونٹی،ہندوبرادری سمیت شہر کی ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر قراردادپیش کی گئی کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہے جو ملکی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے،سپاہی سے لے کر سپہ سالارتک کوپوری قوم کا اعتماد حاصل ہے،ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام فورسز بشمول پولیس،رینجرز،ایف سی و دیگر اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور 09مئی کو ہونے والے پر تشددواقعات کی پرزورمذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملکی اور فوجی تنصیبات اور شہداجنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر اس ملک اورقوم کی حفاظت کی انکی یادگاروں کو نذرآتش کرنے والے ملک دشمن عناصر کو یکفرکردار تک پہنچایا جائے اور اس گھنانی سازش کے منصوبہ سازوں اور عوام کو ورغلانے والے عناصر کا قلع قمع کیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا سانحہ رونمانہ ہو سکے،اجلاس میں تمام شرکا نے اس قراردادکو منظورکر لیا اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کرنے والوں اور ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے عزائم کو سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker