آزاد کشمیرعلاقائی

اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائے،مریم ادریس

 راولپنڈی(آئی پی ایس )انسانی و سماجی حقوق کی رہنما مریم ادریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، کشمیری کئی دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ہر فورم پر کشمیری بہن بھائیوں کی آ واز بنوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، مریم ادریس کا کہنا ہے کہ پانچ جنوری 1949 کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرار داد منظور کی اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کروایا گیا، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بڑھتی ریاستی دہشت گردی کو رکوائے اور اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کا وعدہ پورا کرے، بھارت نے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے ہوئے ہیں ، انسانی و سماجی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت ملنے تک ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker