علاقائی

ریونیو افسران عوام کی درخواستوں کو التوا ء میں نہ رکھیں:کمشنر شہید بینظیرآباد

نوشہرو فیروز(آئی پی ایس )ریونیو افسران عوام کی درخواستوں کو التوا میں نہ رکھیں انکے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کریں، حالیہ برساتوں میں ضلع نوشہرو فیروز سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں مختلف محکموں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ ابھی تک زرعی اراضی میں کہیں کہیں پانی موجود ہے اگر ہم نے اس مسئلے کو ہلکا لیا تو آئندہ مون سون کی برساتوں میں زیادہ تکلیف ہوگی،اس لیئے نکاسی آپ کے کام کی رفتار تیز کی جائے، قومی شاہراہ کی تعمیر کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، قبل ازیں کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر اسکارپ امجد احمد میمن نے بتایا کہ پھل اور کوٹری کبیر کے علاقے میں ابھی بھی پانی موجود ہے جس کی وجہ پمپنگ اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے،ضلعی افسر تعلیم نے بتایا کہ ضلع میں دو ہزار دوسو بائیس پرائمری اسکول ہیں ، لگ بھگ 500 اسکول بارشوں میں تباہ ہوئے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر حسین صدیقی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ کوٹری کبیر سے مور و تک قومی شاہراہ کی مرمت کا کام جاری ہے جسے آئندہ 15 روز تک مکمل کرلیا جائے گا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہزیب شیخ، ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (صحت عامہ)، ایکسین اسکارپ زرغام احمد راجپر، ایکسین آبپاشی (انہار) روہڑی ڈویژن کنڈیارو، مورو، تمام تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker