پنجابعلاقائی

بلدیاتی انتخابات میں جنو بی پنجاب میں نوجوانوں کو آگے لائیں گے، کرامت علی

 ملتان(آئی پی ایس ) پاک سرزمین پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کمزور طبقہ کو تحفظ دینے کی بجائے آج اقتدار کے آخری ادوار میں بھی مضبوط کرنے کی بجائے مزید کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے غریب شہری خودکشیوں پر مجبور ہو رہے آئی ایم ایف کی سخت شرائط اپنی جگہ لیکن بے جا عیاشیوں اور وزرا کے لئے قیمتی گاڑیاں خریدنے کے سلسلے کی روایت کو موجودہ حکومت نے برقر ار رکھی ہوئی ہے تو ایسے حالات میں ملکی معیشت کیسے مستحکم ہو گی ،تیسرا کوارٹر شروع ہو چکا ہے لیکن سرائیکی وسیب کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جام ہے لیکن اپر پنجاب کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، بلدیاتی انتخابات میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں مڈل کلاس طبقہ کے نوجوانوں کو آگے لائیں گے، کارکنان قائد مصطفی کمال کی ہدایت کی روشنی میں پی ایس پی کا پیغام عوام تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس ملتان میں پی ایس پی کے وفد سے کی گئی۔ ملاقات میں کیاکرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ منی بجٹ سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا اور اب عوام کا نہ رکنے والا احتجاجی سیلاب سنبھالنا مشکل ہو جائے گا حکمران غریب قوم پر ظلم کرنے کی بجائے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں جو عمران خان نے کئے تھے ایک طرف یہ صورتحال ہے تو دوسری طرف ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کرکے مہنگائی کا خودکش حملہ غریب قوم پر کردیا گیا ہے عوام کے سامنے سہانے خواب دکھانے کے دعوں کا دودھ کا دوھ پانی کا پانی ہو چکا ہے اسی لئے عوام کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کریں اور ان کا ایوانوں میں جانے کا راستہ روکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker