خیبر پختونخواہ

عیدالاضحی:فی دنبہ 2200کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائیگی،طورخم حکام

 

پشاور(آئی پی ایس)افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان عیدالاضحیٰ کےلئے دنبے لانے پر فی دنبہ 2200روپے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

طورخم کسٹم حکام نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے لئے افغانستان سے دنبے لانے کے لئے لنڈی کوتل سے 7رکنی وفدآج افغانستان روانہ ہوگا۔

وفد میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سید مقتدر شاہ آفریدی مرادحسین آفریدی، ملک ماثل خان شینواری،کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے صدر ریاض شینواری،آفتاب شینواری نثار آفریدی. کلیم اللہ شینواری شامل ہیں۔

دوسری طرف کسٹم حکام کا کہنا کہ افعانستان سے لانے والے فی دنبہ پر 2200روپے کسٹم وصول کی جائے گی۔مذکورہ رقم قومی خزانے میں جمع کی جائے گی۔

طورخم کسٹم حکام نے رابطے پر بتایا کہ افغانستان سے دنبے امپورٹ میں لانے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہیں صرف کورنٹین حکام کی شرط پور ی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker