خیبر پختونخواہ

پنجاب کے بعد پشاور میں بھی پیٹرول کی فراہمی بند

پشاور(آئی پی ایس)پنجاب کے بعد پشاور میں بھی مختلف پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی۔پشاور میں پیٹرول کی عدم فراہمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے چیئرمین عبدالماجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں کم مقدار میں پیٹرول فراہم کر رہی ہیں۔عبدالماجد کا کہنا ہے کہ شہر میں پیٹرول کی ڈیمانڈ 24 ہزار لیٹر ہے جبکہ مل 7 ہزار لیٹر رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ پنجاب کے کئی شہروں میں مالکان پیٹرول پمپ بند کر کے بیٹھ گئے ہیں۔پیٹرول پمپ مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہے۔گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔عوام پیٹرول نہ دینے والے پمپوں کے خلاف کارروائی کے منتظر ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker