خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی دیر لوئر، مانسہرہ اور ہنگو میں کاروائیاں

 

پشاور(آئی پی ایس) فوڈ سیفٹی ٹیم کا دیر لوئر میں گودام پر چھاپہ، 200 لیٹر سے زائد مضر صحت خوردنی تیل برآمدکرلیا گیا۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق گودام سے مضر صحت تیل خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کو سپلائی کیا جاتا تھا، مضر صحت خوردنی تیل برآمد ہونے پر گودام کو سیل کردیا گیا، بھاری جرمانہ عائدکیا گیا ہے جبکہ ناقص صفائی، خراب انڈوں اور مضر صحت رنگ کے استعمال پر مانسہرہ میں دو بیکری یونٹس سیل کردئے گئے۔

ہنگو میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ضبط شدہ 1500 کلو سے زائد مضر صحت اشیاء خوردنوش تلف کی گئیں، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق کاروائی میں ممنوع چائنہ سالٹ، غیر معیاری کیچپ، جعلی چائے کی پتی اور مصالحہ جات سمیت مختلف غیر معیاری اشیاء تلف کردئے گئے،غیر معیاری اشیاء کو ڈمپنگ ایریا میں تلف کیا گیا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker