اسلام آباد

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادکی سٹاف ویلفیئر ایسوسی کا جنرل باڈی اجلاس

اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سٹاف ویلفیئر ایسوسی کا جنرل باڈی اجلاس۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی کے زیر اہتمام گریڈ 1 تا 16 ملازمین کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جس میں جامعہ کے 1500 سے زائد میل و فیمیل ملازمین شریک ہوئے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری گلزار احمد مدنی نے سر انجام دیئے۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے خصوصی دعوت پر جناب چوہدری محمد یاسین، جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین، انجم عقیل خان، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن (اسلام آباد)، ملک مہربان، چیئرمین یونین کونسل سیکٹر ایچ 13 اسلام آباد شریک ہوئے۔

جنرل باڈی اجلاس میں جامعہ کے نائب صدر (اے اینڈ ایف) جناب پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی صاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اجلاس کا آغاز چیئرمین اسوا ملک زاہد اقبال نے کیا۔اسکے بعد جنرل سیکرٹری اسوا جناب مقصود خٹک نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دور اقتدار کی تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جسمیں نمایاں طور پر 1500 سے زائد ملازمین کی پروموشن، ڈرائیورز اور ڈسپیچ رائیڈرز کے اوور ٹائم ریٹ میں ڈبل اضافہ، معطل اور برخاست ملازمین کی بحالی، اسوا آئین میں ضروری ترامیم کرنا، عارضی ملازمین کی کم سے کم اجرت ماہانہ 25000 روپے کرنا شامل ہیں۔ اسکے علاوہ جامعہ میں نافذ لیو انکیشمنٹ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے لوٹ مار قرار دیا اور انتظامیہ سے اس پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کی اور کہا کہ جس سال کی چھٹی ہو اسی سال کی تنخواہ کیے حساب سے ادائیگی ہونی چاہیئے۔

جنرل سیکرٹری نے مہمان خصوصی جناب چوہدری یاسین صاحب اور انجم عقیل خان صاحب سے مطالبہ کیا کہ جامعہ کے مرکزی دروازے کے سامنے سرینگر ہائی وے پر پیڈسٹرین برج اور سیکٹر آئی ٹین کیجانب واقع ریلوے ٹریک پر پھاٹک بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے ہزاروں ملازمین طلبا و طالبات مستفید ہو جائینگے اور جامعہ کا فیول خرچہ کافی حد تک کم ہو جائیگا۔اجلاس سے انجم عقیل خان، چوہدری یاسین صاحب اور ملک مہربان صاحب نے اپنے اپنے خطابات میں جامعہ کے لیے ایسوسی ایشن دونوں مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے اسے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انشااللہ بہت جلد سرینگر ہائی وے پر پیڈسٹرین برج تعمیر ہوگا اور ریلوے ٹریک پر پھاٹک تعمیر ہوگا۔نائب صدر جامعہ جناب پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین جامعہ کو احساس دلایا کہ ہم سب ایک خاندان کی مانند ہیں۔

ہم سب کو ملکر جامعہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے۔ جامعہ کے حالات اچھے ہونگے تو ملازمین کے حالات بھی اچھے ہونگے۔ آخر میں نائب صدر جامعہ نے ملازمین کو مالی بقایاجات کی ادائیگی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ انچارج فنانس سے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے پیمنٹ پلان مانگا ہے اور انشااللہ فروری کے مہینے میں ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی کی اچھی خبر ملے گی۔پروگرام کے اختتام پر صدر اسوا جناب رانا محمد ریاض نے معزز مہمانوں کا اور کارکنان جامعہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker