اسلام آباد

چوہدری عبدالرئوف چیئرمین پارک ویو عبدالعلیم خان کے اعزاری مشیر مقرر

اسلام آباد-چیئرمین فیئرڈیل مارکیٹنگ و ممتازبزنس مین چوہدری عبدالرئوف چیئرمین پارک ویو عبدالعلیم خان کے اعزاری مشیر برائے رئیل اسٹیٹ مقرر کر دیئے گئے ۔ اس حوالے سے چیئرمین پارک ویو عبدالعلیم خان نے کہا کہ مجھے چوہدری عبدالرئوف کے اعزازی مشیر برائے رئیل اسٹیٹ بزنس کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔چوہدری عبدالرئوف ممتاز بزنس مین اور فیئر ڈیل مارکیٹنگ کے چیئرمین ہیں۔ وہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ دو دہائیوں پر محیط اپنے کیرئیر میں چوہدری عبدالرئوف نے اپنی ایمانداری، دیانتداری اورکاروباری ذہانت سے نمایاں شہرت پائی ہے ۔ چیئرمین پارک ویو عبد العلیم خان نے چوہدری عبدالرئوف کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker