اسلام آباد

مارگلہ کی پہاڑیوں میں خونخوار جانوروں کی موجودگی پر لوگ خوف زدہ، پولیس تعینات

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں میں تیندوے اور دیگر جنگلی جانوروں کی موجودگی پر لوگوں میں خوف پھیل گیا، آئی جی اسلام آباد نے مارگلہ کے قریب سید پور میں پولیس تعینات کردی۔

 خونخوار تیندووں اور دیگر جنگلی جانوروں کی ممکنہ طور پر ملحقہ آبادیوں کی جانب رخ کیے جانے کے خدشے پر محکمہ وائلڈ لائف کو بھی اطلاع کردی گئی ہے تاکہ وہ ان جانوروں کو ممکن ہو تو پکڑ کر چڑیا گھر میں رکھ سکیں۔

پولیس حکام نے سید پور کے رہائشیوں سے پرسکون رہنے کی گزارش کردی اور کہا ہے کہ ۔کیپیٹل پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکار مل کر علاقہ کو محفوظ رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیں

آخری اطلاعات تک سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ کے افسران اس سے مکمل لاعلم تھے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی دو تیندوے چڑیا گھر سے ملحقہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں نظر آئے تھے جنہیں سی ڈی آے کے شعبہ انوائرمنٹ اور محکمہ والڈ لائف نے مل کر پکڑنے کی کوشش کی تھی۔

ایک تیندوا چڑیا گھر میں گھس گیا تھا اور اس نے ایک ہرن کو ہڑپ کرلیا تھا جبکہ بعد ازاں دونوں تیندووں کا شکار کرلیا گیا تھا جس میں سے ایک تیندوا زخمی ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker