علاقائیگلگت بلتستان

گلگت ، 28 جنوری کو احتجاج کا اعلان

گلگت ۔۔۔۔۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی فداحسین کی زیر صدارت گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں ریاستی اداروں کی طرف سے عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضے کی کوششوں ، گندم کوٹے میں کٹوتی ، ناقص گندم اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے خلاف 28جنوری بروز جمعہ کو گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری جنرل تنویر حیدری ، کوآرڈنیٹر گلگت جہانزیب انقلابی ، سیکرٹری انفارمیشن یوسف ناشاد ، مرکزی ترجمان ظہیر قاسمی اور سیکرٹری انفارمیشن یوتھ زبیر احمد شریک ہوئے جبکہ تمام اضلاع کے کوآرڈنیٹرز ٹیلیفونک اجلاس میں شریک ہوئے۔ چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زمینوں کے تحفظ اور وسائل کی لوٹ مار کو روکنے کیلئے باہر نکلیں عوامی ایکشن کمیٹی اب مزید عوام کی ملکیتی زمینوں پر زبردستی قبضے کی کوششوں اور سبسڈی کے نام پر  عوام کی توہین پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور جب تک عوامی مطالبات حل نہیں ہونگے عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے کوآرڈنیٹر نجف علی ، خپلو کے رہنما نذر کاظمی ، دیامر کے کوآرڈنیٹر شبیر احمد قریشی ، غذر کے کوآرڈنیٹر حافظ عبدالرحیم سمیت دیگر اضلاع کے زمداروں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا تمام اضلاع کے زمداران نے 28جنوری کو گلگت بلتستان بھرمیں تاریخی احتجاج ریکارڈ کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker