علاقائیگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

گلگت(آئی پی ایس )انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کے احکامات کے مطابق گلگت بلتستان بھر میں منشیات اور ٹریفک وائیلیٹرز کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ اس مہم کے دوران گزشتہ روز گلگت بلتستان بھر میں ٹوٹل 1131 گاڑیوں کے خلاف مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی عمل میں لائی گئی اور مبلغ 128,850 روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔ ضلع گلگت میں مختلف وائیلیشنز پر کل 753 گاڑیوں کو چالان کیا گیا، غذر میں 55، ہنزہ میں 22، نگر میں 53، دیامر میں 158، استور میں 3، سکردو میں 34، شگر میں 5، گانچھے میں 36 اور کھرمنگ میں 12 گاڑیوں کو چالان کیا گیا ۔ اسی طرح منشیات کے خلاف جاری مہم میں ٹوٹل 28 نشئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ گلگت میں 06 نشئی افراد کو حراست میں لیا گیا، ڈسٹرکٹ غذر میں 09، دیامر میں 03، سکردو میں 04، گانچھے میں 04 اور ڈسٹرکٹ کھرمنگ میں 02 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ضلع دیامر میں ایک منشیات فروش کو بھی دھر لیا گیا ہے۔ دریںاثنا آئی جی پی گلگت بلتستان نے مہم کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے مہم کو کامیابی کے ساتھ پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات دئیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker