پنجابعلاقائی

ڈی پی او وہاڑی امیرعبداللہ خان نیازی کے اعزاز میں الوداعیہ

وہاڑی۔۔۔۔۔ ملتان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان اور ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض سے ملتان ریجن کے ضلع وہاڑی سےتبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی نے الوداعی ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ نیازی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا وہ پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ایک قابل پولیس آفیسر ہیں ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ عرصہ تعیناتی کے دوران لوگوں کی خدمت کا عمل ہی افسر کی عزت و توقیر کا باعث ہے پولیس کا کام لوگوں کی جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ ہے اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو انصاف دلانے میں بھی پولیس کا بنیادی کردار ہے ان عوامل پر پورا اترنے والا افسر تبادلہ کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں بستا ہے اور لوگوں کی یہ محبت اس وردی کی عزت ہے اس موقع پر تبدیل ہونے والے آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ وہاڑی میں تعیناتی کے دوران وہاڑی ضلع کے باسیوں کا اعتماد و تعاون مثالی رہا جس کی بدولت جرائم کی شرح کم رکھنے میں مدد ملی  لوگوں کی خدمت کے یہ خوبصورت یاد گار لمحات ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان اور آر پی او جاوید اکبر ریاض نے ریجنل پولیس کی طرف سے امیر عبداللہ خان نیازی کو یاد گاری شیلڈ دی اور نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب پولیس قمر الزمان چودھری، سی پی او خرم شہزاد حیدر ،اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب پولیس آفس عمران شوکت بھی موجود تھے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی کا تبادلہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے بطور اے آئی جی ڈسپلن سی سی پی او افس لاہور کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker