علاقائیگلگت بلتستان

چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ کا رجسٹرار کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ کا دورہ

پشاور (آئی پی ایس )چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ کا دورہ کیا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان سے ملاقات کی اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کو ویلکم کیا اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ نے عدالتی اور انتظامی امور پر باہمی تبادلہ خیال کرتے ہوئیعوام کو گھر کی دہیلز میں سستا اور فوری انصاف کی فراہمی سمیت دونوں ہائی کورٹس کے باہمی اشتراک سے بین الاصوبائی سطع پر ججز کے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ،انفارمشن ٹیکنالوجی سمیت جوڈیشل اکیڈمی کے امور میں بھر تعاون پر اتفاق ہوا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ کا پشاور ہائی کورٹ کیدورے کو خوش ئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور پشاور جوڈیشری کا قدیمی رشتہ ہے اور امدورفت سے یہ رشتہ مزید مظبوط ہوگا اور بتایا کہ اس حوالے سے ملکر جامعہ پالیسی مرتب کرینگے تاکہ عدالتی نظام کی بہتری اور جدید ٹیکنالوجی سے ایک دوسرے سے استفادہ حاصل کر سکے گے اس موقع پر چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس علی بیگ نے پشاورہائی کورٹ کیتمام ذیلی دفاتر کا دورہ کر کے انتظامی ،ٹیکنالوجی سمیت عدالتی امور کا بھی جایزہ لیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی عدلیہ کے قیام میں کے پی کی عدلیہ کا کلیدی کردار ہے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں کے پی کے ججز کی تعیناتی رہی ہے اس خطے کے لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں بڑا رول رہا ہے اس موقع پر کے پی کے جوڈیشل اکیڈمی اور ئی ٹی ڈیپارئمنٹ کے عہداران نے چیف جسٹس کو بریفنگ بھی دیدیا مزید دورے کے موقع پر پر تبارک استقبال پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker