اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان میںموت کا رقص،16بچوں سمیت45افراد جاں بحق

 

کوئٹہ(آئی پی ایس) پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران صوبے بھر میں مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 18 خواتین،11مرد اور16بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق اموات بولان،کوئٹہ،ژوب،دکی،خصدار،کوہلو، کیچ،مستونگ،ہرنائی،قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 47 افراد زخمی ہوئے۔مجموعی طور پر صوبے بھر میں 241 مکانات منہدم ہوئے ۔واضح رہے کہ خلیج بنگال سے ملک میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker