آزاد کشمیراسلام آبادپاکستان

موجودہ دور کا ہٹلر”مودی ” ہے،مشعال ملک

اسلام آباد(آئی پی ایس)سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لئے انٹرنیشنل کرمنل ٹربیونل کیوں نہیں بنایا گیا،

 

بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادروں کو مسترد کیا ہے۔جمعرات کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین چار ہفتوں سے یہ واحد کیس ہے۔ یاسین ملک کیس کے بارے میں میڈیا پر بتایا گیا کہ عمر قید ہو جائے گی۔ بڑے سے بڑے مجرم کو بولنے کا حق دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروین سنگھ ایڈیشنل سیشن جج نے یاسین ملک کو بولنے کا موقع تک نہیں دیا ۔ افضل گرو شہید کیس کے بارے میں سب کو معلوم ہے۔بھارت کی عوام کو بتایا گیا کہ یاسین ملک کو دہشتگرد ڈکلیر کرنا ہے۔

 

کشمیریوں نے جتنی قربانیاں دی کسی نے نہیں دی۔ آج کا ہٹلر مودی ہے اور کوئی نہیں ،یاسین ملک نے خود بولا تھا اتحاد کے دروازے کھولے میں خود آئوں گا ۔ برہان وانی کے بعد سے جو حالات شروع ہوئے اب روکنے والے نہیں ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک اکیلا نہیں ہے ہر بچہ یاسین ملک ہے۔ کسی کشمیری رہنما کے پاس پاکستانی پاسپورٹ نہیں ہے۔ کشمیری وکلا کہ اتنے نام ہیں جن کو مارا گیا دھماکیا گیا ۔مسلمان وکیل کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نے عدالت میں کہا کہ میں زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا ۔ انٹرنیشنل کمیونٹی سے کہنا چاہتی ہوں۔ کشمیریوں کے لئے انٹرنیشنل کرمنل ٹربیونل کیوں نہیں بنایا گیا۔ انڈیا نے یونائیٹڈ نیشن کی قرادروں کو مسترد کیا ہے۔ کشمیریوں کے لئیے بلیک ڈے ہے۔ انہوں نے کہاکہ افضل گرو کو شہید کیا گیا تو ایک لاکھ کشمیریوں کو گولیاں ماری گئیں۔نظرانہ دینے کے لئے زندگی بہت چھوٹی چیز ہے۔ یاسین ملک اکیلے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشن کی قراد کے مطابق یہ سیاسی تحریک ہے۔ لاکھوں شہادتیں ہوئی ہیں تاہم کشمیریوں کو ہرایا نہیں جاسکا ،میں کشمیر ی قوم کے لیے جنگ لڑوں گی۔ مجھے یا میری بیٹی کو کچھ بھی ہواس سے فرق نہیں پڑتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker