اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد -اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لارجربینچ کا فیصلہ جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور  جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker